Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے روزگاری کم کی جائے، مجلس شوریٰ

 ریاض ... سعودی ارکان شوریٰ نے وزارت محنت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح کم کی جائے۔ سعودیوں کے لئے روزگار نگراں ادارہ قائم کیا جائے۔ سماجی تحفظ کیلئے خصوصی ایجنسی تشکیل دی جائے۔ حساب المواطن (سٹیزن اکاﺅنٹ )کے مستحق زمروں پر نظرثانی کرکے ان شہریوں کو بھی زر تعاون پانے والوں میں شامل کیا جائے جنہیں اب تک اس کا موقع نہیں مل سکا۔ یہ مطالبات 1438-39ھ سے متعلق وزارت محنت کی سالانہ رپورٹ پر سماجی و خاندانی اور نوجوانوں کے امور کی کمیٹی کی رپورٹ پر بحث کے دوران کئے گئے۔
 

شیئر: