Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا سب سے چھوٹا اسکو ل صرف ایک ٹیچر اور 5طلباء پر مشتمل

لندن ....  کمبریا کے نواحی علاقے پینرتھ میں ایک اسکول ایسا بھی ہے جو ملک کا سب سے چھوٹا اسکول ہونے کا دعویدار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملبرن پرائمری اسکول کے نام سے مشہور اس اسکول کو صرف ایک خاتون ٹیچر ایلے ڈکسن چلاتی ہیں جبکہ اس اسکول میں طلباء کی حقیقی تعداد 5ہے یہ اور بات ہے کہ  ایک 3سالہ بچہ ہفتے میں 3دن اسکول آتا ہے اور اسے شامل کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ تعداد 6بچوں کی بنتی ہے۔  لیڈی ٹیچر کا کہناہے کہ اکتوبر کا مہینہ اسکول کیلئے یادگار بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے کیونکہ اسی مہینے میں وہ یہاں مقامی کھیلوں کے سالانہ مقابلے منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ملبرن پرائمری اسکول کے نام سے مشہور یہ اسکول نہ صرف ملک کا سب سے چھوٹا اسکول ہے بلکہ اس علاقے میں لوگ بھی بہت کم رہتے ہیں۔ ایک بڑی بی ’’میری ‘‘کے نام سے یہاں مقبول ہیں۔ 3افراد خود کو بہت عقلمند اور ہوشیار سمجھتے ہیں جبکہ بھیڑیں چرانے والا ایک جوڑا بھی یہیں رہتا ہے۔  مگر اب اتنے لوگوں سے کھیلوںکا کوئی بڑا مقابلہ منعقد کرنا یقینی طورپر بہت مشکل ہے۔  کہا جاتا ہے کہ اسکول میں جو چند طلباء پڑھتے ہیں انہیں آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگ لنچ فراہم کرتے ہیں اور اسکے لئے کوئی رقم نہیں لیتے۔ 5بچے جو یہاں باقاعدگی سے پڑھتے ہیں وہ بھی وقت کے پابند نظر نہیں آتے جس کی جب مرضی آتی ہے چلا آتا ہے مگر یہ طلباء اسکول آجاتے ہیں یہ سب سے بڑی بات ہے حالانکہ کسی بڑے یااچھے اسکول میں 5تا 10منٹ تاخیر سے آنے والے بچوں کو سزا دی جاتی ہے۔ بچوں کو اسکول کی جانب سے یونیفارم فراہم کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس اسکول کو قائم ہوئے  ایک تا ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ مگر یہاں داخلہ لینے والے نئے بچے دور دور تک نظر نہیں آتے۔5ریگولر بچے آپس میں بہت مل جل کر رہتے ہیں اور انکے درمیان شاذو نادر ہی کسی بات پر جھگڑا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لیموزین قابو سے باہر ، 20افراد ہلاک، مرنیوالوں میں 4بہنیں شامل

شیئر: