Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندر تعمیر کرنے کیلئے شیو سینا کی بی جے پی کو دھمکی

ممبئی۔۔۔۔شیو سینا نے اپنے اخبار سامنا کے اداریہ کے ذریعے  بی جے پی کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ اگر رام مندرکی تعمیر کاکام جلد شروع نہیں ہوا توآئندہ عام انتخابات  میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔  اداریے میں یہ بھی تحریر کیاگیاکہ بابری مسجد کو شیوسینا کے کارکنوں نے گرایا اوراس وقت بالا صاحب ٹھاکرے نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اب جب بی جے پی مرکز میں برسراقتدار ہے تو رام مندر کی تعمیرمیں تاخیر کیوں ؟۔ سامنا میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے اقتدارمیں آنے سے قبل مندرکی تعمیر کا وعدہ کیاگیاتھا لیکن اب وہ اسے بھول گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -مہراج گنج میں فرقہ وارانہ تصادم،6افراد زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: