Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مرکزی وزیریشونت سنہا کا کانگریس کو مشورہ دیا

نئی دہلی۔۔۔۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو خبردارکیا ہے کہ وہ اپنے سخت رویہ کوچھوڑ کرآئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کیلئے ایک’’متحدہ محاذ‘‘ تشکیل دیکر اورہم خیال نظریات والی پارٹیوں سے بات چیت شروع کرے۔یشونت سنہا نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ سیاست میں لچکدار رویہ اپنا نا ہوتا ہے، ہر پارٹی سے گفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے اورآئندہ5ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کیخلاف ایک متحدہ محاذ بنائے۔سابق مرکزی وزیرکا یہ بیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کے اُس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے مدھیہ پردیش اورراجستھان اسمبلی انتخابات تنہا ہی لڑنے کی بات کہی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکارکردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -بیٹے نے ماں کو باتھ روم میں بند کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: