Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کی جانب سے راجستھان میں 163کلومیٹر کا روڈ شو

جے پور۔۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی ریاست راجستھان کے2روزہ دورے پر آج ضلع دھول پور اور بھرت پور کے دورے پر ہیں۔انہوں نے بس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ہمراہ دھول پور کے قصبہ منیا سے روڈ شوکا آغاز کیا۔بھرت پور کے بیانا میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔راہول گاندھی کا روڈ شو6اسمبلی حلقوں سے گزرتے  ہوئے163کلومیٹر سفرطے کریگا۔ یوپی سے متصل اس علاقے میں بی ایس پی کا اثر ہے جس کی بنیاد پر بہوجن سماج پارٹی  یہاں سے تنہا انتخابات لڑنے کا اعلان کرچکی ہے۔اس حوالے سے آج کا راہول روڈ شو اہمیت کا حامل ہے ۔ واضح ہو کہ راجستھان اسمبلی انتخابات آئندہ7دسمبر کو ہونگے۔راجستھان کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے بتایا کہ راہول اپنے دورے کے دوران ریاست کے 3اضلاع دھول پور، بھرت پور اور دوسا میں عوامی ریلی سے خطاب کرینگے۔بدھ کو وہ جے پور میں منعقد ہونیوالی 2تقریبات میں شرکت کرینگے۔دوپہر بعد وہ بیکانیر پہنچ کر عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کرینگے۔
مزید پڑھیں:-  - -  -یوگی حکومت نے جدید اسلحہ کے لائسنس پرعائدپابندی ختم کردی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: