کوالالمپور ۔۔۔ سری لنکا میں شکار کے دوران ہاتھیوں کے حملوں کے نتیجہ میں 19 افراد مارے جا چکے ہیں۔سال رواں آغاز سے اب تک غیر قانونی ہاتھیوں کے شکار کے دوران ہاتھیوں کے حملوں کے نتیجہ میں 19 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 51 ہاتھی بھی شکاریوں کے ہتھے چڑھے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں کئی دیہات جنگل کے قریب واقع ہیں اور بعض اوقات جنگلی ہاتھی خوراک اور پانی کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے لگتے ہیں۔