Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1440ھ حج کی تیاریاں شروع

مکہ مکرمہ ... گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے حج ورکشاپ کا افتتاح کردیا۔ 50اداروں کے200ماہرین نے حج 1440ھ کی تیاریاں شروع کردیں۔ نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی حج ورکشاپس اور حج مباحثوں میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر حج موسم 1439ھ کے درمیان ریکارڈ کئے جانے والے مثبت اقدامات اور منظر پر آنے والے منفی پہلوﺅں پرکھل کر اظہار کیا گیا۔
  

شیئر: