Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ایم ڈی نے ٹرو وائرلیس ائیربڈز اور پرو وائرلیس ایئر فونز متعارف کرا دئیے‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے وائیرلیس ہیڈ فونز اور ایئر بڈز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ ٹرو وائرلیس ائیربڈز مکمل طور پر کسی وائر کے بغیر ہیں اور ان کا وزن صرف 5 گرام ہے۔ ایئربڈز کے کئیرنگ کیس میں چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جس کی مدد سے 16 گھنٹے کا آڈیو پلے بیک حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پرو وائرلیس ایئر فونز میں مقناطیسی کشش رکھی گئی ہے تاکہ صارفین استعمال کے بعد انہیں باآسانی فولڈ کر سکیں۔ اس کے علاوہ مقناطیس سے جڑنے کے بعد یہ ائیرفون خودکار طریقے سے بند اور الگ ہونے کے بعد آن ہوجاتے ہیں۔ان ائیر فونز کی بیٹری دس گھنٹے کی ہے۔وائرلیس ایئر بڈز کی قیمت 130 یورو جب کہ وائرلیس ایئرفونز کی قیمت 70 یورو ہے اور انہیں پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: