Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کا دورہ نہ کرنے افسوس نہیں، این مورگن

لندن... انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان این مورگن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں،اس حوالے سے مطمئن ہوںکہ میرا اقدام درست تھا۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں مورگن کے ساتھ ایلکس ہیلز بھی شامل نہیں تھے اور دونوں نے سیکیورٹی مسائل کو ٹیم سے باہر ہونے اور دورہ نہ کرنے کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔ مورگن جو ان دنوں آسٹریلوی لیگ بگ بیش کھیل رہے ہیں ہند کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کے قائد بنائے گئے ہیں اور وہ آئندہ ماہ شروع ہونے والی سیریز کیلئے ہند پہنچیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ اپنی صوابدید پر کیا اور مجھے اس پر کوئی پشیمانی نہیں۔ اس بارے میں مجھے مختلف حلقوں سے بھرپور حمایت بھی ملی۔ 
 

شیئر: