Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

112کلو میٹر لمبی نئی پائپ لائن کا اجرا

ظہران....سعودی آرامکو اور بحرینی تیل کمپنی بابکو نے 112کلو میٹر طویل نئی پٹرول پائپ لائن کا افتتاح کردیا۔ اسکے ذریعے بحرین میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جاسکے گی۔ اس سے یومیہ 350ہزار بیرل تیل منتقل کیا جاسکے گا۔ پیٹرول پائپ لائن (AB-4) 30 انچ موٹی ہے۔ بقیق میں سعودی آرامکو سے شرو ع ہوکر بحرین میں بابکو آئل ریفائنری تک جاتی ہے۔ 
 

شیئر: