Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرو کے سائنسداں جاسوسی کے الزام سے بری،حکومت 50لاکھ روپے ادا کرے، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔اسرو کے سابق سائنسداں نابی نارائن کو سپریم کورٹ نے جاسوسی کے الزام سے باعزت بری کردیا جس کے بعد کیرالہ حکومت کی جانب سے انہیں 50لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیاگیا۔واضح ہو کہ 1994ء میں جاسوسی کے جھوٹے الزام میں پھنسائے جانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا  تھا۔ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقد ہ پروگرام میں 76سالہ سابق سائنسداں کو 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔نارائن نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔خوشی اس بات پر ہوئی کہ ریاستی حکومت نے میرا ساتھ دیا۔وزیر اعلیٰ وجین نے کہا کہ نارائن کو دیئے جانے والے معاوضے کی رقم جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات میں شامل پولیس افسران سے وصول کی جائیگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ نارائن کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کرکے ذہنی اذیت پہنچائی گئی لہذا ریاستی حکومت 8ہفتوں کے اندر معاوضہ ادا کرے اور کیرالہ پولیس کے کردار کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔
مزید پڑھیں:- -  - -اوڈیشہ اور آندھرا کے ساحل پر’’تتلی ‘‘طوفان کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: