Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمر قید کی سزا

ڈھاکا۔۔۔ بنگلا دیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمن کو 2004 ء میں ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر ہونے والے گرینیڈ حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس حملے میں شیخ حسینہ واجد زخمی اور دیگر 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں بنگلا دیش کے ایک سابق صدر کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کل 49 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس کی سماعت مکمل ہونے پر طارق رحمن کو عمر قید اور ان کے دیگر 19 ساتھیوں جن میں 2سابق وزراء بھی شامل ہیں کو سزاسنائی گئی ہے۔طارق رحمن2008ء میں بیرون ملک چلے جانے کے بعد سے اب تک لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر: