Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکم نہ ماننے والا افسر گھر جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کا حکم روکنا غیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ آئی جی پنجاب کے تبادلے سے متعلق حکم واپس لیں۔ آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کی وجہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے نہ ہٹانا بھی ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈنٹ اس نظام کے خلاف ہے۔ احتساب کا سلسلہ چلتا رہے گا، رکے گا نہیں۔ اپوزیشن کے شور شرابے کا مقصد ہے کہ ان سے پیسوں کے بارے میں نہ پوچھا جائے۔ اپوزیشن کے جائز مطالبات پورے کرنے کو تیار ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام بیوروکریٹس کو حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا جو افسر ان پالیسیوں پر عمل نہیں کرے گا اسے گھر جانا پڑے گا۔بیوروکریٹس کو تمام ارکان اسمبلی کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن محدود حلقوں میں جاری ہیں۔ تمام صوبے میں تبادلوں کو نہیں روکا جا سکتا۔ نواز شریف کو سزا ہو جانے کے بعد ان سے رقم کی وصولی ضروری ہے۔ ایسا نہ ہونا مایوس کن ہے۔ ڈاکوں کو پکڑ کر ان سے پیسے نکلوانے ہیں۔تب تک ہم قرض لے کر ملک چلائیں گے۔پارلیمنٹ کی کمیٹی بننی چاہیئے جو تحقیقات کرے کہ معاشی بحران کیوں پیدا ہوا۔کرپشن کے مقدمات کو انجام تک پہنچائیں گے۔ 

شیئر: