Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا ایکس ڈوئل اسکرین فون‎

نوبیا کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ کمپنی اپنا نیا فون نوبیا ایکس 31 اکتوبر کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کا ڈوئل اسکرین فون ہوگا یعنی اس کے فرنٹ اور پشت پر اسکرین دی جائے گی۔ فون کے فرنٹ پر 6.26 انچ ایل سی ڈی بیزل لیس ڈسپلے ہوگا۔ ڈسپلے میں کوئی نوچ بھی شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس میں سیلفی کیمرہ موجود نہیں بلکہ سیلفی کے لیے فون کی پشت پر موجود مین کیمرے کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے بیک پر 5.1 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جس میں 24 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے بھی شامل ہونگے۔ فون کی پشت پر دی جانے والی اسکرین میں آلویز آن ڈسپلے دیا جائے گا ۔ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: