Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرسندھ سے سعودی قونصل جنرل عبید اللہ ایم اے الحربی کی ملاقات

کراچی....گورنرسندھ عمران اسماعیل سے سعودی قونصل جنرل عبید اللہ ایم اے الحربی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں مزید اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگرا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی خدمات کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا با الخصوص 2005 ءکے ہولناک زلزلہ اور سیلاب کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، موجودہ حکومت سعودی عرب سے مزید قریبی روابط قائم کرنے کی خواہش مند ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی ، سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب کی شمولیت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے مختلف شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے ، شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت سرمایہ کاری کے لئے پر کشش اہمیت کی حامل ہے ، دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی طرح سعودی عرب کے سرمایہ کار شہر کی استعدا د سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد بھی فراہم کرے گی ۔ ملاقات میں سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کو اسلام کا قلعہ سمجھتے ہیں اور اس کی خوشحالی کے خواہش مند بھی ہیں اس ضمن میں سعودی عرب پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا ۔
 

شیئر: