Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنین کے بطن سے زندہ جنین برآمد، طائف آرمی اسپتال میں کامیاب آپریشن

طائف.... طائف آرمی اسپتال کے ڈاکٹروں نے یہاں جنین کے بطن سے زندہ جنین برآمد کرنے کا آپریشن کامیابی سے انجام دے دیا۔ جنین کے بطن میں جنین کا واقعہ کم از کم 5لاکھ میں سے ایک کا ہوتا ہے۔ طائف آرمی اسپتال کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد الغامدی نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ امیر منصور آرمی اسپتال ایک جنین کو لایا گیا جس کا پیٹ کسی جسمانی تکلیف کے بغیر پھولا ہوا تھا۔ فوراً ہی معاملہ الھدا آرمی اسپتال کے حوالے کر دیا گیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ پیٹ کے بالائی حصے میں سوجن ہے۔ ٹی وی ایکسرے سے معلوم ہوا کہ جنین کے بطن میں ننھا سا جنین موجود ہے۔ فوراً ہی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اگلے دن انجام دیا گیا، 3گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن سے پتہ چلا کہ نومولود کے بطن میں جو جنین تھا اس کے دونوں ہاتھ ، سینہ ، پیٹ او رسر بن چکا تھا البتہ اس کی نمو مکمل نہیں ہوئی تھی۔ آپریشن کے بعد نومولود کو انتہائی نگہداشت کے شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔ الغامدی کا کہنا ہے کہ آرمی کے اسپتالوں میں اس قسم کے آپریشن انتہا ئی پیشہ ورانہ انداز سے انجام دینے کی سہولتیں اور ماہر طبی عملہ موجود ہے۔ 
 

شیئر: