Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے خاتمے کافیصلہ کرے

لاہور:پاکستانی سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے بغیر کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹرز کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اس لئے وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہئے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں وہ آپس میں طے کر کے کھیل لیا کریں۔ دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بہت کم شائقین نظر آئے اور صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود تھے۔ دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بور اور بے نتیجہ میچز دیکھیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی لیگز کھیلی جارہی ہیں اس کے بعد لوگ ٹیسٹ میچز کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں کریں گے بہتر یہی ہوگا کہ آئی سی سی کو فیوچر ٹورپروگرام سے ٹیسٹ کرکٹ کونکال دینی چاہئے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: