Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ کے پروفیشنل فٹبال میچ میں 2گول

سڈنی:عالمی شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے آسٹریلین سینٹرل کوسٹ میرینرز کےلئے 2گول کرتے ہوئے پروفیشنل فٹبال کیریئر کا آغاز کردیا۔100میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ یافتہ جمیکن سابق ایتھلیٹ نے سڈنی میں میکارتھر ساوتھ ویسٹ یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں2گول اسکور کیے۔ وہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے لیکن اپنی انجری پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کر کے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔حریف ٹیم کے دفاع کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوںنے 69ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا اور روایتی انداز میں جشن منایا۔ دوسرا گول اسکور کرنے کے بعد انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا لیکن اس وقت تک ان کی ٹیم سینٹرل کوسٹ0-4کی برتری حاصل کر چکی تھی۔یوسین بولٹ اگست میں اے لیگ کلب کا حصہ بنے تھے اور اس کے بعد سے پہلا موقع تھا کہ انہوں نے میچ کی شروعات کی اور ابتدائی منٹ سے کھیل کا حصہ بنے۔ میچ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا اور مجھے خود پر فخر ہے۔بولٹ نے کہا کہ میچ کا آغاز کرنے کے بعد 2گول اسکور کرنا میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: