Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 311 رنز، ہند کے 308/4رنز

 
حیدرآباد دکن:ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنا لئے ہیں۔ اسے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کیلئے اب صرف3رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ اس پہلے ویسٹ انڈین ٹیم دن کے آغاز پر اپنی پہلی اننگز295رنز7کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کرنے کے بعد 311 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ گزشتہ روز کے ناٹ آوٹ کھلاڑی روسٹن چیز اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے لیکن ان کی اننگز106رنز سے آگے نہ جاسکی ۔ امیش یادو نے انہیں بولڈ کرکے ان کی شاندار مزاحمت کا بھی خاتمہ کردیا ۔ ان کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آنے والے دویندرا بشو2جبکہ فاسٹ بولر شینن گیبریئل بغیر کوئی رن بنائے لوٹ گئے۔جومل واریکان8رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ ہند کے جانب سے فاسٹ بولر امیش یادو 6وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جس کیلئے انہوں نے 88رنز دیئے،3وکٹیں کلدیپ یادو اور ایک روی چندرن ایشون کے حصے میں آئی۔ہندوستانی اوپنرز پرتھوی شا اور لوکیش راہول نے ٹیم کو61رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں راہول کا حصہ 4رنز رہا اور وہی آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین بھی تھے۔ ان کی وکٹ جیسن ہولڈر کے حصے میں آئی۔رہا اور ،پرتھوی شا نے 71،چتیشواڑ پجارا نے 10اور کپتان ویرات کوہلی نے45رنز کا اضافہ کیا۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں اجنکیا رہانے اور وکٹ کیپر رشبھ پنت144رنز کا اضافہ کر چکے ہیں اور وکٹ پر موجود ہیں ۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو رہانے75اورپنت85رنز پر بیٹنگ کررہے تھے ۔ ان دونوں کی عمدہ بیٹنگ نے ہند کی پوزیشن مستحکم کردی ہے ۔ اگر مہمان ٹیم کے بولر آج غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا پائے تو کوہلی الیون اس میچ میں بڑی برتری حاصل کر سکتی ہے۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر 2جبکہ شینن گیبریئل اور جومل واریکان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: