Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم : تشکیل کیلئے مشاورت مکمل

 
  لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے،اس حوالے سے مشاورت بڑی حد تک مکمل کر چکے ہیں۔لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں شریک انضمام الحق نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ ایشیا کپ میں ہماری کارکردگی بہت خراب رہی جس پر تنقید ہونا ہی تھی۔ دبئی ٹیسٹ ڈرا نہیں ہونا چاہیے تھا ، بیٹسمینوں اور بولرز نے بہت محنت کی تھی لیکن دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور میچ بچانے میں کامیاب رہی ، ہمارے بولرز نے پوری جان ماری لیکن آخری 2وکٹیں نہ حاصل کر پائے۔فاسٹ بولر محمد عباس کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اس نے دونوں اننگز میں شاندار اسپیل کئے۔ خاص طور پر دبئی کی کنڈیشنز میں ایسی عمدہ فاسٹ بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ابھی وہ ٹیسٹ میچز میں زبردست پرفارم کررہا ہے، انگلینڈ میں ورلڈکپ کھیلنا ہے۔ وہ ہمارے پلان میں شامل ہے۔ ان شااللہ عباس انگلش کنڈیشنز میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ جو پرفارمنس دے گا اسے بالکل دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں لاہور قلندر زبھی حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں۔عوام کو اس حوالے سے شعور دیں گے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: