شنگھائی اوپن : نواک ڈوکووچ اور راجر فیڈررسیمی فائنل میں
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
بیجنگ: شنگھائی اوپن ٹینس میں نواک ڈوکووچ، الیگزینڈر زاویئر اور دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ چین میں عالمی ا سٹارز اِن ایکشن ہیں جہاں شنگھائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کوارٹرفائنل میں سربیا کے نووک ڈوکووچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیدی۔ جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے برطانوی کائل ایڈمنڈ کو ہرایا، دفاعی چیمپیئن راجرفیڈرر کے ہاتھوں جاپان کے کائی نیشکوری ناکام رہے۔ کروشین ا سٹار بورنا کاریچ نے آسٹریلوی میتھیوایبڈن کو ہراکر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں