Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے آنے والے چار ڈرون بلوچستان میں مار گرائے: آئی ایس پی آر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی ماہ سے تعلقات سخت کشیدگی کا شکار ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے افغانستان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرونز کو بلوچستان میں قریب مار گرایا ہے۔
بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’جیسے ہی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام نے فوری طور پر ان کا سراغ لگا لیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ڈرون ان دہشت گروں کی مدد کا حصہ تھے جو افغانستان حکومت کی سرپرستی میں اسی کی سرزمین سے سرگرم ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے جدید طرز کے جوابی اقدامات کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا غیرذمہ دارانہ رویہ صرف افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
’اگر افغان طالبان نے پاکستان کو اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا بھرپور جواب دیا جائے جو ان پر بہت بھاری پڑے گا۔‘
خیال رہے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کافی ماہ سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان نے سرحد علاقوں میں فضائی کارروائیاں بھی کی تھیں۔
اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان کی فوجوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں اور یہ تازہ کارروائی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
پاکستان افغانستان پر ان دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتا ہے جو پاکستان میں دھماکے کرتے ہیں جبکہ کابل حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔

شیئر: