Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنوج کے قریب 2بسیں حادثے کا شکار،100سے زیادہ زخمی

کانپور۔۔۔۔یوپی کے ضلع قنوج میں ایکسپریس وے پر تال گرام علاقے میں مسافروں سے بھری 2بسیں حادثے کا شکا رہوگئیں جس کے نتیجے میں 100مسافر زخمی ہوگئے۔ بس میں بیشتر مسافروں کا تعلق بہار کے ضلع مدھوبنی سے تھا جو دہلی سے واپس جارہے تھے کہ بس روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جبکہ دوسری بس تھوڑے فاصلے پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث شاہراہ پر 3گھنٹے تک اژدہام رہا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجن میں20مسافروں کی حالت نازک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’تتلی‘‘سے آندھرا کو 2800کروڑ کا نقصان ، مرکز سے امداد کی درخواست
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: