آرنلڈ نے خواتین سے معافی مانگ لی
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
مشہور ہالی وڈ آئیکون آرنلڈ شوارزنیگرنے خواتین کےساتھ بدسلوکی پر معافی مانگ لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آرنلڈ نے انکشاف کیاکہ وہ گورنر شپ کے دوران کئی خواتین سے برے رویہ کے ساتھ پیش آئے جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔ واضح رہے کہ اداکار پر اس سے قبل ہراسانی کے کئی الزامات لگائے جاچکے ہیں جس کی انہوں نے سختی سے تردید کردی تھی ۔ اب کافی عرصے کے بعد آرنلڈنے خواتین سے برے رویے کا اعتراف کرکے معافی مانگ لی ہے۔