Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا دوٹوک بیان

15اکتوبر 2018پیر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار البلاد کا اداریہ نذر قارئین ہے

    سعودی عرب نے پوری عالمی برادری کو صاف شفاف اور دوٹوک لہجے میں بتادیا ہے کہ اگر اس کے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر اسے نقصان پہنچانے یا اس پر پابندیاں عائد کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیگا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ شکوک و شبہات اور من گھڑت الزامات سے بالا ریاست ہے۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی اقتصاد کے استحکام اور متعدد ممالک میں شرح نمو کو آگے بڑھانے میں ناقابل انکار کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے اور تیل خرچ کرنے والے ممالک کے مفادکیلئے متوازن تیل پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔ اس کا فائدہ تیل منڈی کو ہمیشہ ہوا۔ سعودی عرب نے بحرانوں اور جھگڑوں کے حل کیلئے ہمیشہ انتھک جدو جہد کی۔ متحارب فریقوں کی میزبانی مبنی برانصاف مسائل کی نصرت ، ہرطرح کی شدت پسندی، انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مزاحمت ، پرامن بقائے باہم کے ماحول کور اسخ کرنے اور بین الاقوامی قوانین و دستاویزات کی پابندی کی پہچان بنائی۔
    بعض مشکوک فریقوں نے اپنے عیارانہ ایجنڈے کیلئے حالیہ ایام میں سعودی عرب کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی مہم چلائی تاہم عالمی برادری کو پتہ ہے کہ سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے لیکر کس قسم کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عالمی برادری مملکت کے پاکیزہ پیغام ، عرب و مسلم دنیا میں اس کے رتبے اور خارجہ پالیسی سے پوری طرح واقف ہے۔ سعودی عرب اپنے اصولوں سے نہ تو سرمو منحرف ہوا ہے اور نہ ہی ان پر سودے بازی کی ۔ سعودی عرب نے تمام شعبوں میں بلا تفریق بنی نوع انساں کی خدمتگار ریاست کے طور پر کام کیا۔
    سعودی عرب پر کسی بھی نارواجارحیت کی کوئی بھی کوشش مملکت کو اپنا مبارک سفر جاری رکھنے سے نہیں روک سکتی ۔ ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ماضی میں بھی دشمنوں اور غداروں نے مملکت کیخلاف سازشیں رچیں جن کا انجام ناکامی کی صورت میں برآمد ہوا۔ آج سعودی عرب اپنی قیادت کی حکمت، عزم و حوصلے اور قوت ارادی کے سہارے درپیش کسی بھی سازش کا سامنا کرنے کی زیادہ قدرت اور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:- - -  -جوابی اقدام تہلکہ خیز ہوگا

شیئر: