Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوان نے برٹش باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی

 
لندن:برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی ۔ راحت علی شاہ برطانیہ میں تن سازی کی چیمپیئن شپ جیت کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین باڈی بلڈر بھی بن گئے۔ یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ شاہ نے2ہفتے پہلے اسپین میں منعقدہ آرنلڈ ورلڈ کلاسک مقابلوں کی ماسٹرز م ینز فزیک کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان مقابلوں میں 25 باڈی بلڈرز نے شرکت کی۔ راحت علی شاہ کا کہنا تھا کہ برٹش چیمپئین شپ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے۔بیرون ملک رہ کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آرنلڈ کلاسک مقابلوں میں چھٹی پوزیشن حاصل کر دنیا بھر میں ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں براہ راست شرکت کرنے کا اہل ہوگیا ہوں، خواہش ہے کہ ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کروں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: