Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس،مجرم کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

  لاہور.. قصور کی معصوم بچی زینب سمیت8بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مجرم عمران کو بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی گئی۔ جیل ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا۔ موت کی تصدیق کے بعد تحریری رپورٹ جاری کی۔ جیل انتظامیہ نے لاش اس کے ورثا کے حوالے کر دی ۔ لش وصول کرنے کیلئے مجرم کی والدہ اور چچا کوٹ لکھپت جیل میں موجود تھے ۔گزشتہ روز جیل حکام نے مجرم عمران کے قریبی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مجرم عمران رحم کی اپیل خارج ہونے اور ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد گزشتہ کئی راتوں سے سویا نہیں تھا ۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔ عدلت میں محکمہ داخلہ پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کے قانون میں کسی بھی پھانسی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی شق موجود نہیں۔ اس لئے مجرم کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی پھانسی دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: