Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے کشمیری طلبہ کی معطلی منسوخ کرنے کا خیر مقدم

علی گڑھ۔۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی معطلی منسوخ کرنے پریونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلہ کا کشمیری طلباء نے خیرمقدم کرتے ہوئے واپس جانے کااعلان ملتوی کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ نے ہمارے جائز مطالبہ کوپورا کر دیا ہے۔ اب ضلع انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ کے فیصلہ کی روشنی میں وہ بھی طلباء کیخلاف ملک مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ ایسا نہیں کرتی تو وہ دوبارہ کشمیر واپس جانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ طلبہ کے خاموش احتجاج کے بعدانتظامیہ نے طلبہ کی معطلی منسوخ کی۔یونیورسٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی سہ رکنی ٹیم نے مذکورہ طلباء کو بے قصور قراردیتے ہوئے ان کی معطلی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔یونیورسٹی کے اس فیصلہ پر طلباء یونین کے سابق نائب صدر سجاد سبحان راتھر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اب انھیں ضلع انتظامیہ سے بھی اْمید ہے کہ وہ اس معاملہ میں سنجیدگی سے غور کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ شروع
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: