Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام پال سمیت 15قصورواروں کو عمر قید

حصار۔۔۔۔ہریانہ میں حصار کی سینٹرل جیل کی خصوصی عدالت نے ستلوک آشرم کے منتظم رام پال،اس کے بیٹے ویریندر سمیت 15قصورواروں کو ستلوک آشرم بروالا میں نومبر 2014 میں4خواتین اور ایک بچے کی موت کا قصوروار پائے جانے پر عمر قید کی سزا اور ایک،ایک لاکھ روپے کے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔ واضح ہو کہ رام پال کیخلاف 2014 ء میں مقدمہ درج کیا گیاتھا جس میں اُس سمیت 15 افرادکو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے تمام 15 قصورواروں ، رام پال، اس کے بیٹے ویریندر، بھانجے جوگیندر، بہن پونم، خالہ ساوتری، حامی ببیتا، ترجمان راج کپور عرف پریتم، راجیندر، ستبیر سنگھ، سونو داس، دیویندر، جگدیش، سکھویر سنگھ، خوشحال سنگھ، انل کمار کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ سبھی قصورواروں کو 3 دفعات میں عمر قید اور جرمانے کی سزا ہوئی۔ دفعہ 302 (قتل)میں سبھی کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔دفعہ 120بی (سازش کرنے)کے جرم میں عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ اور دفعہ 343 (لوگوں کو یرغمال بنانے)میں 2-2سال کی قید اور 5-5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔ فیصلے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جیل کے اطراف حفاظت کے سخت انتظامات کئے تھے اور حصار شہر کی حفاظت کیلئے کثیر تعداد میں سیکیورٹی فورس تعینات کردیئے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -یوپی کابینہ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: