Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرا بابو’’وینٹی لیٹر‘‘سے کانگریس کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، راجناتھ

امراوتی۔۔۔۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت آندھراکی ترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کے نام پر ہنگامہ کھڑا کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے قریب ریڈی پالم میں بی جے پی اے پی یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خصوصی درجہ کے نام پر دھوکہ دینے کا وزیراعلیٰ چندرابابو پر الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ سمجھ نہیں پارہے کہ تلگودیشم این ڈی اے سے کیوں باہر نکل گئی؟کیونکہ مرکز نے کھلے دل سے اے پی کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوںآندھرا پردیش کو ریاست کو خصوصی درجہ کی حیثیت دلانے میں نائیڈو مصروف ہیں۔14ویں فنانس کمیشن کے ذریعہ ریاست کو 206910کروڑ روپئے دیئے گئے اور خسارہ گرانٹ کے طورپر 22130کروڑروپئے  دیئے گئے ہیں۔ریاست کی تقسیم پر پہلے ہی 4170کروڑروپئے اور 3979کروڑروپئے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینٹی لیٹر لگاتے ہوئے کانگریس پارٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سنگھ نے تلگو دیشم سربراہ کو مشورہ دیا کہ جال میں پھنسنے سے پہلے کانگریس پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالیں۔ کانگریس نہیں بچ پائیگی۔ یو پی اے غیر کارکرد اثاثہ بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تیل کی قیمتوں میں اضافےسے عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے، مودی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: