Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسا تذہ کو ہتھکڑی لگانے پر نیب اہلکار معطل

لاہور... چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدھ کو نیب لاہور آفس کا دورہ کیا ۔میگا کرپشن کے مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہے ۔ تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو احتساب عدالت میں ہتھکڑیاں لگانے کے وا قعہ پر کیس آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیق کو معطل کر دیا ۔ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی مختار احمد کو بھی فوری معطل کرنے کےلئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو سفارش کی ہے ۔ چیئرمین نیب نے مجاہد کامران کے کیس کی نئی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ۔ 

شیئر: