Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ٹی اے: یوکرائن کی ڈیانا یاسٹرمسکا نے فائنل جیت لیا

  ہانگ کانگ: یوکرائن کی خاتون ٹینس اسٹار ڈیانا یاسٹرمسکا نے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔یوکرائن کی خاتون ٹینس اسٹار ڈیانا یاسٹرمسکا نے ڈبلیو ٹی اے کے  فیصلہ کن معرکے میں چین کی کھلاڑی وانگ قیانگ کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈیانا یاسٹرمسکا نے فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ٹائٹل جیتنے کے بعد ڈیانا نے کہا کہ پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے پر خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا یہ تسلسل برقرار رکھوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: