آئی فون ڈو یا گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا، کون سا فولڈ ایبل فون بہتر ہے؟
آئی فون ڈو یا گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا، کون سا فولڈ ایبل فون بہتر ہے؟
جمعہ 18 ستمبر 2026 5:19
آئی فون ڈو میں اندرونی سکرین 7.6 انچ ہے جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں 8 انچ کی ہے۔(فوٹو:سی نیٹ)
ایپل اور سام سنگ نے اپنے پریمیم فولڈ ایبل فونز متعارف کرا دیے ہیں، جن میں آئی فون ڈو اور گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا شامل ہیں۔ اگرچہ ان دونوں میں کافی فیچر ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، تاہم فرق بھی موجود ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون ’آئی فون ڈو‘ پریمیم فون ہونے کے باوجود ٹیلی فوٹو کیمرے کے بغیر ہے اور اس کی بیٹری آئی فون 18 پرو میکس کے مقابلے میں قدرے کم ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں اعلیٰ درجے کے کیمرا اور بیٹری فیچرز دیے گئے ہیں۔
آئی فون ڈو کو افقی اور عمودی دونوں انداز میں مواد دیکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ بند ہونے پر اس کا سائز نسبتاً چھوٹا ہے اور یہ ہتھیلی میں آسانی سے سما جاتا ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا بند ہونے پر ایک عام پتلے سمارٹ فون جیسا محسوس ہوتا ہے اور کھولنے پر ٹیبلٹ نما بڑی سکرین فراہم کرتا ہے۔
آئی فون ڈو میں بیرونی سکرین 5.4 انچ اور اندرونی سکرین 7.6 انچ ہے جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں بیرونی سکرین 6.5 انچ اور اندرونی اسکرین 8 انچ کی ہے۔
آئی فون ڈو کی اندرونی سکرین پر میٹ نینو ٹیکسچر دیا گیا ہے جو روشنی کے انعکاس کو کم کرنے اور سکرین کی شکن کو کم نمایاں کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں اینٹی ریفلیکٹو کوٹنگ موجود ہے۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کھلی حالت میں 4.1 ملی میٹر اور بند ہونے پر 8.9 ملی میٹر موٹا ہے جبکہ آئی فون ڈو کھلنے پر 5.2 ملی میٹر اور بند ہونے پر 11.3 ملی میٹر موٹا ہے۔ آئی فون ڈو کا وزن 254 گرام جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کا وزن 215 گرام ہے۔
آئی فون ڈو ایک وقت میں دو ایپس چلانے کی سہولت دیتا ہے جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا پر تین ایپس بیک وقت چلائی جا سکتی ہیں۔(فوٹو:سی نیٹ)
آئی فون ڈو ایک وقت میں دو ایپس چلانے کی سہولت دیتا ہے جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی بڑی سکرین پر تین ایپس بیک وقت چلائی جا سکتی ہیں۔
پانی اور گردوغبار سے تحفظ میں بھی دونوں فون مختلف ہیں۔ آئی فون ڈو کو آئی پی 68 ریٹنگ حاصل ہے اور یہ 6 میٹر تک پانی میں 30 منٹ رہنے کے ساتھ گردوغبار سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کو آئی پی 48 ریٹنگ حاصل ہے جو اسے 1.5 میٹر تک پانی میں 30 منٹ تک محفوظ رکھتی ہے، تاہم یہ گردوغبار اور ریت سے مکمل تحفظ فراہم نہیں کرتی۔
کیمرا اور کارکردگی
آئی فون ڈو میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا اور 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے، تاہم اس میں ٹیلی فوٹو کیمرا موجود نہیں۔ بیرونی سکرین پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا جبکہ اندرونی سکرین کے نیچے ایک کیمرا موجود ہے۔
آئی فون ڈو میں ویڈیو 4کے 60 فریم فی سیکنڈ تک ریکارڈ کی جا سکتی ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا 8کے 30 فریم فی سیکنڈ ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ کرتا ہے۔(فوٹو:سی نیٹ)
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا، 50 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرا شامل ہے۔ دونوں سکرینوں پر 10 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں۔
آئی فون ڈو میں اے 20 پرو پروسیسر جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جن 5 فار گلیکسی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔
آئی فون ڈو میں ویڈیو 4کے 60 فریم فی سیکنڈ تک ریکارڈ کی جا سکتی ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا 8کے 30 فریم فی سیکنڈ ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ کرتا ہے۔
بیٹری اور چارجنگ
ایپل نے آئی فون ڈو کی بیٹری کی گنجائش ظاہر نہیں کی، تاہم اس کے مطابق اندرونی اسکرین پر ویڈیو چلانے سے بیٹری 31 گھنٹے جبکہ بیرونی اسکرین پر 44 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔ دونوں سکرینوں کو برابر استعمال کرنے کی صورت میں یہ دورانیہ 24 گھنٹے تک ہے۔
آئی فون ڈو 60 واٹ یا اس سے زیادہ کے چارجر سے تقریباً 20 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے۔(فوٹو:سی نیٹ)
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں 5,000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، جو گزشتہ ماڈل کی 4,400 ایم اے ایچ بیٹری سے بڑی ہے۔
آئی فون ڈو 60 واٹ یا اس سے زیادہ کے چارجر سے تقریباً 20 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے۔ جانچ کے دوران خالی بیٹری تقریباً 30 منٹ میں 63 فیصد تک چارج ہوئی۔
آئی فون ڈو میگ سیف اور کیو آئی 2 کے ذریعے 25 واٹ تک وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرتا ہے۔ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں براہ راست مقناطیسی نظام موجود نہیں، تاہم کیو آئی 2 سے مطابقت رکھنے والے کیس کے ذریعے 20 واٹ تک وائرلیس چارجنگ کی جا سکتی ہے۔
قیمت اور دستیابی
آئی فون ڈو کی 256 جی بی سٹوریج والی قیمت 1,999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جبکہ 512 جی بی ماڈل 2,199 ڈالر، ایک ٹی بی ماڈل 2,599 ڈالر اور دو ٹی بی ماڈل 3,199 ڈالر کا ہے۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی 256 جی بی ماڈل کی قیمت 2,100 ڈالر، 512 جی بی ماڈل 2300 ڈالر اور ایک ٹی بی ماڈل 2700 ڈالر ہے۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا اینڈرائیڈ 17 اور ون یو آئی 9 کے ساتھ آتا ہے۔(فوٹو:سی نیٹ)
آئی فون ڈو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور فون 23 اکتوبر کو دستیاب ہوگا، جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا پہلے ہی دستیاب ہے۔
آئی فون ڈو آئی او ایس 27 پر چلتا ہے جبکہ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا اینڈرائیڈ 17 اور ون یو آئی 9 کے ساتھ آتا ہے۔ دونوں فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے جبکہ ہیڈ فون جیک نہیں دیا گیا۔
آئی فون ڈو میں ایپل این 1 وائرلیس نیٹ ورکنگ چپ، وائی فائی 7، بلوٹوتھ 6، تھریڈ، کیمرا کنٹرول بٹن، ڈائنامک آئی لینڈ، ایپل انٹیلی جنس، ویژول انٹیلی جنس، سری اے آئی، ڈوئل ای سم اور 3,000 نٹس تک برائٹنس جیسے فیچرز شامل ہیں۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا بڑی اندرونی سکرین، زیادہ کیمرا صلاحیت اور بڑی بیٹری کو ترجیح دینے والوں کے لیے زیادہ مناسب ہے۔(فوٹو:سی نیٹ)
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا میں کارننگ گوریلا گلاس سیرامک 3، گوریلا گلاس وکٹس 2، ایڈوانسڈ آرمر ایلومینیم، فائیو جی، وائی فائی 7، 3,000 نٹس تک برائٹنس اور اینٹی ریفلیکٹو ڈسپلے دیا گیا ہے۔
آئی فون ڈو ان صارفین کے لیے زیادہ موزوں ہے جو نسبتاً کمپیکٹ بیرونی سکرین، افقی اور عمودی مواد کے لیے لچکدار ڈیزائن اور ایپل کے ماحولیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہیں۔
دوسری جانب گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا بڑی اندرونی سکرین، زیادہ کیمرا صلاحیت اور بڑی بیٹری کو ترجیح دینے والوں کے لیے زیادہ مناسب ہے۔