Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت ہونگے

  اسلام آباد...پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ختم ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈنرگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے مثبت اقدامات کیلئے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو وقت بھی دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے کرنسی, سونا, چاندی, اور دیگر اشیاءکی بیرون ملک ا سمگلنگ کی سزا میں اضافے کی تجویز دی ہے ۔ ایف آئی اے ایکٹ 1974 اور اسٹیٹ بینک ایکٹ1947 میں ترامیم اور ایکٹ 2010 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کرنے والے کی جائیداد تین کے بجائے 6 ماہ تک ضبط کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے دفاتر ملک کے تمام ایئرپورٹس پر قائم کئے جائیں گے۔اینٹی منی لانڈرنگ ٹاسک فورس بین الاقوامی این جی اوز کی ٹرانزیکشن کی مانیٹرنگ کریگی تاکہ ان اداروں کے ذریعے منی لانڈرنگ نہ ہوسکے ۔ 

شیئر: