Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعز میں حوثیوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی

تعز ۔۔۔۔یمن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو تعز کے مغربی علاقوں میں پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ۔ حوثیوں نے تعز کے جنوب مغرب میں وادی الزنوج اور عصیفرۃ میں فوج کے ٹھکانوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر ہونیوالی گھمسان کی لڑائی میں 30سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مملکت نے الخبر کے الغروب ساحل پر دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک قائم کر دیا

شیئر: