Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہودی تشخص سے القدس کو بچانے کی کوشش!

ریاض۔۔۔ایک سعودی اسکالر نے بیت المقدس کو یہودی تشخص دینے سے روکنے کیلئے مشترکہ عرب منصوبے کا مسودہ تیار کردیا۔یہ مسودہ القدس کی شریعت عدالت کے ریکارڈز اور دستاویزات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے ۔ اسے القدس کو یہودی رنگ دینے سے بچانے کیلئے دستاویز کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں عرب لیگ، فلسطینی اتھارٹی اور حکومت اردن کے ساتھ تال میل پیدا کیا جائیگا۔ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالکریم الزید نے مطالبہ کیا کہ انٹر نیٹ پر القدس ڈاٹا قائم کیا جائے۔ اس میں القدس کی شریعت عدالت کی تمام دستاویزات کی تصاویر جاری کی جائیں ۔عدالتی دستاویزات پر ترتیب دیئے جانے والے مقالات، مضامین اور تحقیقی تحریروں کو بھی منسلک کیا جائے۔ اس سے دنیا کے ہر علاقے کے اسکالرز کو مذکورہ دستاویزات پر زیادہ گہرائی اور گیرائی سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شام کو صومالیہ بننے سے بچا لیا، پوٹین

شیئر: