Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عباس کا مین آف دی میچ و سیریز ایوارڈز بیٹی کے نام

 
 
ابو ظبی: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا اور یہ ایوارڈ اپنی بیٹی کے نام کردیا۔سیالکوٹ کے رہائشی 28سالہ محمد عباس کا کہنا تھا کل(آج) میری بیٹی کی سالگرہ ہے اور یہ 10وکٹیں اور مین آف دی میچ و سیریز ایوارڈز بیٹی کیلئے سالگرہ کا تحفہ ہے۔ فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے نام کیں ۔محمد عباس 10میچوں میں 59وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کے دوران محمد عباس کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے کمزور پہلووں کا ویڈیوز دیکھ کر جائزہ لیتا رہا ہوں اور بولنگ کے دوران اسی کا فائدہ ہوا ۔ پوری محنت کررہا ہوں، ٹیم کو کسی بھی فارمیٹ میں دستیاب ہوں۔ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ میرے لئے بہت خوشی دن کا ہے ۔محمد عباس نے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔ وہ 12سال بعد کسی ٹیسٹ میں10وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ عباس نے ابو ظبی ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں لیں جبکہ دبئی ٹیسٹ میں انہوں نے 7وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یوں فاسٹ بولر نے اس سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز "واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: