Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: حد رفتارتجاوز کرنے والے 15ڈرائیوروں پر جرمانہ

 
شارجہ:شاہراہ ملیحہ میں حد رفتار سے تجاوز کرنے والے 15ڈرائیوروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ متحرک راڈاروں کی مدد سے صرف ایک دن میں 15ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی جنہوں نے 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاکر خلاف ورزی کی تھی۔شارجہ پولیس میں میڈیا شعبے کے سربراہ کرنل خالد الکی نے کہا ہے کہ شاہراہ ملیحہ کے علاوہ شارجہ کی متعدد شاہراہوں میں راڈار نصب کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: