Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں کل بڑا مقابلہ ہوگا

کراچی:  قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کے لیے کراچی میں ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ اس حوالے سے شہر میں سیاسی گہما گہمی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ پولیس، رینجرز اور فوج کی نگرانی میں پولنگ کا سامان عملے کے حوالے کئے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ رات گئے تک متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز اور باکسز کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی جب کہ پی ایس 111 سے عمران اسماعیل نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت منتخب ہونے اور عمران اسماعیل کے گورنر سندھ بننے کے بعد یہ دونوں نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔این اے 247 پر تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیوایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور پی ایس پی کے یاسرالدین میدان میں ہیں۔

شیئر: