Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریادیوں کو انصاف دینےگاؤں پہنچے گی عدالت

لکھنو۔۔۔۔اتر پردیش میں ضلع کشی نگر کے تمکوہی راج تحصیل کے فریادیوں کو انصاف دلانے کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گاؤں میں عدالت لگانے کی انوکھی پہل کی۔ایس ڈی ایم تمکوہی پرمود کمارنے بتایا کہ وکلاء کی جانب سے عدالت کے بائیکاٹ کی دھمکیاں انصاف کے طلبگاروں کے مفاد میں نہیں۔ ان کے مقدمات برسوں سے زیر التوا ہیں اور وکلاء کا گروپ عدالتی کارروائی میں روکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ ایسی حالت میں اب گاؤں میں عدالت قائم کرکے فریادیوں کو انصاف دیا جاسکتا ہے۔ عدالت کے قیام سے ایک،2دن میں فیصلہ ہوسکتا ہے۔علاقے کے لوگوں نے ایس ڈی ایم کے اس پہل کا خیرمقدم کیا۔ایس ڈی ایم پرمود کمار نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو بانس گاؤں میں پہلی عدالت قائم کی جائیگی جس میں 55 مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو نوٹس بھیج دئیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  --سی بی آئی میں گھمسان، سینیئر افسر پر رشوت کا الزام
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: