Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 27 فروری کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں جمعے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے برقرار رہی، جبکہ گزشتہ دن بھی اس کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 لاکھ 24 ہزار 839 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 270 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 474 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 122 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار 178 ڈالر پر مستحکم رہی۔ جبکہ  فی اونس چاندی کی قیمت میں 2.70 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی  نئی قیمت 89.90  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: