Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 28 رنز سے ہرا دیا

  ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اوپنر امراءالقیس کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم 9 وکٹوں پر 243 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیشی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوین بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ، اس کی وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ سین ولیمسن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہیںٹھہر سکا۔ ولیمسن نے 50 رنز اننگز کھیلی اور آخر تک آوٹ نہیں ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، نظم الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 2 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔ اوپنر امراءالقیس نے 144 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شفیع الدین نے نصف سنچری اسکور کی۔ امراءالقیس کو شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: