Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ نیا اسکینڈل: پاکستانی،آسٹریلوی اور انگلش کرکٹرز ملوث

  دبئی :کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور اسکینڈل منظرعام پر آگیا۔ 12-2011 کے دوران 15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی ٹی وی چینل نے دستاویزی فلم میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 3میچوں میں پاکستانی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں شامل تھے۔ 7میچزمیں انگلینڈ کے کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے۔ رپوٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 5 میچزمیں آسٹریلوی کرکٹرز کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔ پاکستانی کرکٹرعمراکمل، ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی بھی نظر آ رہے ہیں۔ روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل بھی تصاویرمیں موجود ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دستاویزی فلم کے مطابق جو میچ فکس ہوئے ان میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کے 26 واقعات رونما ہوئے۔ اسپاٹ فکسنگ میں ہندوستانی فکسر انیل منور ملوث ہے جس کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ بھی تصویر ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: