Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراثت کے معاملات اب نادرا حل کرے گی؟

اسلام آباد... وفاقی وز یر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد کے خلاف بلا تفریق کا رروائی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو ہدف بنانے یا انتقام کا نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ عوام نے احتساب کے نام پر ہی ووٹ دیئے۔ تحرےک انصاف احتساب کے عمل سے کسی صورت پےچھے نہےںہٹے گی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہواہے۔ انہوں نے تو اپنے وزراء اور مشیروں کو سخت تنبہہ کی ہے کہ اگر کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو نتائج کی پروا کئے بغیر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کے معاملے پر جے آئی ٹی سپر یم کورٹ کے حکم پر مبنی ہے۔ شہباز شریف کو آزاد اور خودمختار ادارے نیب  نے گرفتار کر رکھا ہے ۔ ریاستی ادارے ملک سے کرپشن کے خاتمے میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جسے انتقام کا نام دے کر عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ قلیل ترین وقت میں وہ قانون سامنے لا رہے ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔ وراثت کے معاملات عدالتوں کے بجائے نادرا کے ذریعے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراسے باآسانی حل ہو سکیں گے ۔ خو اتین کو وراثت  میں حصہ یقینی بنانے کے لئے صوبوں کی سطح پر خواتین محتسب کے ادارے کا م کرےں گے ۔ دیوانی مقدمات جو اس سے قبل 20 سے 40 سال تک لٹکے رہتے تھے ان کے جلد حل کے لئے قانون بنا رہے ہیں۔ایک سے 2 سال میں مقدمہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ۔ 

شیئر: