Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور سعودی عرب کے درمیان 10نئے منصوبے زیر غور

    ریاض - - - -روسی انوسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتروف نے بتایا ہے کہ روس کی ایک بڑی پٹروکیمیکل کمپنی سعودی عرب میں سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل کے تعاون سے ربر کی بڑی فیکٹری قائم کرے گی۔ وہ سرمایہ کاری مستقبل کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روسی وفد کے قائد کی حیثیت سے ریاض پہنچے ہوئے ہیں۔ روسی وفد 20سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ زرعی پیداوار برآمد کرنے والے روسی سعودی منڈی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہو ں نے اس سے قبل توجہ دلائی تھی کہ روس میں سعودی عرب میں مختلف منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کئے ہیں جبکہ دونوں ممالک آئل فیلڈ ، آئل ریفائنریوں ، فضائی و بحری نقل وحمل ، ریلوے لاجسٹک خدمات او رانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے 10نئے منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حوثیوں کے باغیوں کیلئے محفوظ راہداری

شیئر: