Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کاافتتاح آج ہوگا

    بیجنگ-  - - - چین اپنے اقتصادی فروغ کی کوششوں میں پورے زور شور سے مصروف ہے اور اپنی کوششوں کو دنیا کو دکھانے کیلئے بھی سرگرم عمل نظرآتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے ہانگ کانگ کو اصل چین سے جوڑنے کیلئے جس شاندار پل کی تعمیر شروع کی تھی تکمیل اور آرائش و زیبائش کے بعد اس کے افتتاح کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس کی افتتاحی تقریب آج یعنی بدھ کو ہونیوالی ہے ۔ 14ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا پل 34میل لمبا ہے اور دنیا کا ایسا سب سے بڑ ا پل ہے جو سمندر پر بنایا گیا ہے ۔ پل کی تعمیر 2009ء میں شروع ہوئی تھی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر میں 4لاکھ82ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہوا ہے ۔ یعنی استعمال ہونیوالے اسٹیل کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اس سے فرانس کے مشہور ایفل ٹاور جیسے 60ٹاو ر تعمیر ہو سکتے تھے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پل کم سے کم 120سال زیر استعمال رہے گا اور اس کی مدد سے ہانگ کانگ سے چینی مین لائن تک کے سفر کا دورانیہ 60فیصد کم ہو جائے گا ۔ پل کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ مہمان خصوصی ہوں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -200 سال پرانا فا رم ہاؤس کمرے میں جلائی گئی آگ سے تباہ

شیئر: