Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کا شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

ریاض ۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فرانسیسی صدر نے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا ۔انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں شام اور یمن کے حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر فرانسیسی صدر کو اپنے شہری جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تمام حقائق دریافت کرنے اور قصور واروں کو عبرت ناک سزا دینے کیلئے پر عزم ہونے سے بھی آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے امید ظاہر کی کہ خاشقجی سے متعلق سعودی عرب نے جو اقدامات کئے ہیں ان کی بدولت تمام حقائق روز روشن کی طرح عیاں ہو جائیں گے ۔ 

شیئر: