Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹاخوں سے نکلے گی پانی کی ’’پھوار‘‘؟

نئی دہلی۔۔۔۔گرین پٹاخوں کیلئے گائڈ لائن طے کرنے کیلئے مرکزی وزارت ماحولیات نے رپورٹ تیار کی ہے۔ اس میں پٹاخوں میں ایسے کیمیکلزاستعمال کرنے کی بات کہی گئی ہے جو جلنے کے بعد پانی کے قطروں میں تبدیل ہوکر پٹاخوں سے نکلنے والی آلودگی کو جذب کرلیں گے۔پانی کی’’ پھوار ‘‘والے پٹاخوں سے 30سے35فیصدفضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔ فضائی آلودگی کنٹرول بورڈ نے رپورٹ تیار کرکے وزارت کو ارسال کردی ہے۔علاوہ ازیں ان پٹاخوں میں راکھ، المونیئم اور بیریئم کیمیکلز شامل نہیں ہونگے۔ آتشبازی کی اشیاء میں راکھ استعمال نہ ہونے سے 15سے 20فیصد تک فضائی آلودگی میں خود بخود کمی آجائیگی۔اس کی روشنی اور آوازبازاروں میں فروخت ہونیوالے موجودہ پٹاخوں کے برابر ہوگی۔کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹری ریسرچ ( سی ایس آئی آر )میں ای کریکرز پر تحقیقات جاری ہیں۔اس وقت مارکیٹ میں 2کمپنیوں کے مہنگے کریکرز فروخت ہورہے ہیں۔ یہ الیکٹرانک ڈیوائس ہے جسے متعدد بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان پٹاخوں میں مضر صحت مادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔ سی پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ای کریکرز کو دیوالی کے موقع پر مارکیٹ میں انار، پھلجھڑی اور لڑی کے متبادل کے طور پر پیش کیاجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -  --اے پی کے ضلع کرنول میں سوائن فلوسے 3 افراد ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: