Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو پسندیدہ ہیں اس لئے ان کا انداز اپنایا ،عماد وسیم

  ابو ظبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کی جانب سے مخالف کھلاڑی کو آوٹ کرنے کے بعدخوش ہونے کے نئے انداز پر شائقین نے مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے۔عماد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران وکٹ حاصل کرنے پر ہر با ر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔ رونالڈو گول کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار اسی انداز میں کرتے ہیں۔ ابوظبی میں آسٹریلیا کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راونڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں فٹبال میچز بھی بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو میرے پسندیدہ فٹبالر ہیں، مجھے ان کا جشن منانے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے لہذا میری کوشش ہے کہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی طرح خوش کا اظہار کرکے اپنی کامیابی کوانجوائے کروں۔جہاں تک عماد وسیم کے مداحوں نے ایک سال بعد ان کے شاندار کم بیک کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے انہیں معروف فٹبالر کا انداز اپنانے پر مختلف انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ایک سال تک ٹیم سے باہر بیٹھنا بڑی آزمائش کا دور تھا۔ کچھ عرصہ سے خاص ڈلیوری پر کام کر رہا ہوں۔ چند ہفتوں میں اس کی آزمائش بھی کر وں گا۔ انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجری ٹھیک ہوگئی تھی لیکن فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکا جس پر بہت مایوسی ہوئی لیکن اگر کوئی کھلاڑی پوری طرح فٹ نہ ہو تو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پوری صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کر سکتا ۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکامی پر عماد وسیم کو ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: