عریبیئن گلف کپ میں کویت کے خلاف پہلے میچ سے قبل سعودی قومی ٹیم کی تیاریاں
ہیڈ کوچ جورجیوس دونِس کی زیرِ نگرانی ٹیم نے پریکٹس کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قومی فٹبال ٹیم نے 23 ستمبر کو جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کویت کے خلاف 27ویں عریبیئن گلف کپ کے گروپ سٹیج کے پہلے میچ کے لیے پیر کی شام اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ہیڈ کوچ جورجیوس دونِس کی زیرِ نگرانی ٹیم نے سپورٹس سٹی کے ٹریننگ گراؤنڈ پر پریکٹس کی۔ اس سیشن میں گیند پر قبضہ برقرار رکھنے کی مشقیں، جارحانہ حکمتِ عملی کی مشقیں اور فنشنگ ڈرلز شامل تھیں۔
ٹیم منگل کی شام اسی گراؤنڈ پر ایک ٹریننگ سیشن کے ساتھ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی جس کے ابتدائی 15 منٹ میڈیا کے لیے ہوں گے۔
